اشتہار

پاکستان اور بھارت کے درمیان معاملات ٹھنڈے ہو رہے ہیں: فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے پاک بھارت کشیدگی کی کمی کا اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان معاملات ٹھنڈے ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی آنے لگی ہے۔

وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارت میں تقسیم اور پاکستان میں اتحاد ہے، مودی کے رویے کی وجہ سے بھارت میں بہت تقسیم ہو گئی ہے، بھارت میں اپوزیشن جماعتیں مودی کے خلاف کھڑی ہو گئی ہیں۔

- Advertisement -

فواد چوہدری نے کہا کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو اپنی سیاسی غلطی کی بہت بڑی قیمت چکانی ہوگی۔

پلوامہ حملے کے حوالے سے وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارت کو ثبوت کے لیے کہا تھا، لیکن ایسا نہیں ہو سکتا کہ محض کسی کی خواہش پر کارروائی ہو۔

یہ بھی دیکھیں:  اپنے ہی لوگ بھارتی فوج کا مذاق اڑارہے ہیں، نریندر مودی کی جھنجھلاہٹ

انھوں نے کہا کسی کے دباؤ میں آ کر کوئی کارروائی نہیں کریں گے، پاکستان کی زمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ اب بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے خود اعتراف کر لیا ہے کہ سیاست کی وجہ سے بھارت کا بڑا نقصان ہوا ہے۔

انھوں نے کہا کہ جب اپنے ہی لوگ ہماری فوج کا مذاق اڑاتے ہیں تو دکھ ہوتا ہے، آج رافیل طیاروں کی کمی بھارت نے شدت سے محسوس کی ہے، رافیل طیارے ہوتے تو نتائج کچھ اور ہوتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں