جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

جہلم میں آج 50 ایکڑپر26 ہزارپودے لگائے جائیں گے‘ فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی زیرقیادت یہ پاکستان کی پہلی ماحول دوست حکومت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا کہ جہلم میں آج 50 ایکڑپر26 ہزارپودے لگائے جائیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پودے لگانے کے لیے زمین کوقبضہ مافیا سے واگزارکرایا گیا۔

- Advertisement -

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرقیادت یہ پاکستان کی پہلی ماحول دوست حکومت ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جنگلات کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ کسی ملک میں صحت مند ماحول اور مستحکم معیشت کے لیے اس کے 25 فیصد رقبے پر جنگلات کا ہونا ضروری ہے لیکن پاکستان میں جنگلات کا رقبہ 4 فیصد سے بھی کم ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی شہر میں جنگلات کی موجودگی اس شہر کی خوشحالی، خوبصورتی اور باشندوں کی صحت و تندرستی میں اضافہ کرسکتی ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ بڑے اور پرہجوم شہروں میں درختوں کا ہونا ضروری ہے تاکہ وہاں موسمیاتی تغیرات (کلائمٹ چینج) کی وجہ سے ہونے والی گرمی اور ماحول کی آلودگی میں کمی آئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں