جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

وزیر اعظم نے قیدیوں کی رہائی سے متعلق اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی بنادی ،فوادچوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا وزیر اعظم عمران خان نے قیدیوں کی رہائی سے متعلق اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی بنادی ہے، سزامکمل کرنے کے باوجود جرمانہ نہ ہونے پر قید افراد کو رہا کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کابینہ نےکل ایک انتہائی اہم فیصلہ کیاہے، وزیر اعظم عمران خان نےایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی بنادی ہے، کمیٹی ان قیدیوں کےمقدمات کاجائزہ لےگی جوسنگین جرائم میں ملوث نہیں۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا جوقیدی سنگین جرائم میں ملوث نہیں ان کی رہائی کا جائزہ لیا جائےگا، سزامکمل کرنےکےباوجودجرمانہ نہ ہونے پر قید افراد کو رہا کر دیا جائے گا۔

یاد رہے گذشتہ روز معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کابینہ نےجیل ریفارم ایجنڈاکمیٹی کے سپرد کیاہے، صوبائی حکومتوں سے ملکر جیل نظام کی تبدیل کیلئے پیشرفت کریں گے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی حالت زا رسےمتعلق خصوصی کمیٹی تشکیل دےدی گئی ، وزیراعظم نے ہدایت کی ڈیٹاجمع کرکے حقائق سامنے لائےجائیں، مستحق اور نادار قیدیوں کو مفت قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں