اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

لاڑکانہ میں شکست پر پیپلزپارٹی کو جعلی احتجاج نہیں کرنا چاہیے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ لاڑکانہ میں شکست پر پیپلزپارٹی کو جعلی احتجاج نہیں کرنا چاہیے، یہ احتجاج کا نہیں سوچ کا موقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ لاڑکانہ میں شکست پر پیپلزپارٹی کو جعلی احتجاج نہیں کرنا چاہیے، پیپلزپارٹی کو اپنی قیادت کی سنگین غلطیوں کا ادراک کرانا چاہیے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ سندھ کے لوگ آپکی سرکار میں اصلاح چاہتے ہیں۔

فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ اصلاحات نہ کیں تو آپکا حشر سندھ میں وہی ہوگا جو باقی پاکستان میں ہے، یہ احتجاج کا نہیں سوچ کا موقع ہے۔

لاڑکانہ ضمنی انتخابات، پی پی کو ہوم گراؤنڈ پر شکست کا سامنا

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 11 کے ضمنی انتخابات میں پی پی کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار نے ساڑھے پانچ ہزار ووٹوں سے میدان مارا۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضمنی انتخابات کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جی ڈی اے کے معظم علی 31 ہزار 557 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں