ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کے خلاف ایکشن لینے کا عندیہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کیخلاف ایکشن لینے کا عندیہ دے دیا اور کہا سوشل میڈیا پر جھوٹے نوٹی فکیشن اور خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کیخلاف ایکشن لینے کا عندیہ دے دیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ منصوبہ بندی کے تحت سوشل میڈیا پر جھوٹے نوٹیفیکیشن اور خبریں پھیلائی جارہی ہیں، ، یہ سب ایک میڈیا ڈنر میں لی جانے والی ایک تصویر سے شروع ہوا اور پھر ایک لائن لگ گئی ہے، سوشل میڈیا پر آزادی کو متاثر کئے بغیر جھوٹی خبروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر حکومت سے متعلق کچھ خبریں اور نوٹیفکیشن گردش کر رہے ہیں۔

اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کی کابینہ کی جعلی فہرستیں جاری کی گئی تھیں، جس کے بعد نعیم الحق نے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ فہرستیں پارٹی کے دشمنوں کی جانب سے پھیلائی جارہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں