تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

عمران خان پر حملے کا خطرہ اب بھی موجود ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان پرقاتلانہ حملہ کوئی نئی بات نہیں، اس کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پرپہلےبھی منصوبہ بندی کے ساتھ حملہ کیا گیا تھا، اس حملے پر جے آئی ٹی بنی اسے نہیں چلنے دیا گیا، عمران خان پر حملے کے خطرات موجودہیں۔

اے پی سی میں شرکت کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اے پی سی پر دعوت نامہ آئے گا تو اس پر مشاورت ہوگی، میرےخیال میں ہمیں اے پی سی میں شرکت کرنی چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساڑھے تین سال پرامن دور تھا، جب تک افغان قیادت کیساتھ مستحکم تعلقات نہیں ہوں گے ، پاکستان میں دہشت گردی کو روکنا بہت مشکل کام ہے۔

مسلم لیگ ن کے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ والے گارڈز کے بغیر باہر بیٹھ کر کھانا تک نہیں کھا سکتے، آئی ایم ایف کا سارا وزن ن لیگ نے اکیلے اٹھالیا ہے پیپلزپارٹی بھی تیار نہیں ہے اور مریم نوازکو شادی ہال میں جاکرجلسے کرنے پڑرہے ہیں۔

آئی ایم ایف سے معاہدے کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ پٹرول کے بعد بجلی کی قیمتوں میں بھی 20 فیصد اضافہ ہوگا، آئی ایم ایف سے معاہدہ کریں گے،آٹھ دس ارب لیں گے، جو 6 ماہ میں پھر ختم ہوجائیں گے۔

Comments

- Advertisement -