بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

‘جب تک فضل الرحمان نہیں مانتے ترامیم کسی صورت نہیں ہوسکتیں’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جب تک فضل الرحمان نہیں مانتےترامیم کسی صورت نہیں ہو سکتیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولاناکےذمہ دارانہ کردارکی وجہ سے آئینی ترمیم کا معاملہ ٹل گیا ہے، اب پانچوں ہائیکورٹ میں ایک رٹ پٹیشن آئی کہ آئینی ترمیم کو روکا جائے۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ 8 ہفتے کا ڈرافٹ پبلک کراکر اس پر بحث کروائیں، رول کہتا ہے جب بھی کوئی بل آئے گا اس پر 8 ہفتے بحث ہوگی۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ آئینی ترامیم ہوئیں تو سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ ججز کے استعفےد یکھ رہا ہوں، میں اس سسٹم میں رہا ہوں بہت کچھ جانتا ہوں، جب تک فضل الرحمان نہیں مانتے ترامیم کسی صورت نہیں ہو سکتیں، فضل الرحمان کو روند کر آئینی ترمیم کی کوشش کی گئی تومشکل ہوگا۔

سابق وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بڑی سیاسی قوت ہے، وکلاکی تحریک شروع ہونی ہی ہونی ہے، پی ٹی آئی کارکنوں نےبغیرلیڈرشپ کے پورا اسلام آباد بند کر دیا تھا۔

انتظارحسین پنجوتھا کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے ممبر انتظار حسین پنجوتھا مسنگ ہیں، کبھی سوچا نہیں تھا وکیلوں کے ساتھ ایسا سلوک ہوگا، انتظار پنجوتھا شریف انسان ہے اس نے کبھی متنازع بات نہیں کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں