اشتہار

مسلم لیگ (ق) کیساتھ مل کر تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کریں گے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ق) کے ساتھ مل کر وزیر اعلیٰ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کریں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے بتایا کہ کچھ دیر پہلے ہماری لگل کمیٹی کی میٹنگ ختم ہوئی جس میں مونس الٰہی نے بھی شرکت کی، فیصلہ ہوا کہ مسلم لیگ (ق) اور ہمارا اتحاد قائم رہے گا۔

فواد چوہدری نے بتایا: ’پنجاب اسمبلی میں ہمارے پاس 190 نمبرز ہیں۔ تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے فوری بعد اسمبلی تحلیل کی سمری بھیجی جائے گی۔ اسمبلی کے جاری اجلاس میں اعتماد کے ووٹ کا نہیں کہا جا سکتا۔ یہ قانونی معاملے ہیں اس پر اسپیکر اپنی رولنگ دیں گے۔ پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لیں گے اور تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔‘

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے الیکشن سے فرار کا طریقہ اختیار کیا ہے، چاہے کراچی ہو یا اسلام آباد یہ کہیں الیکشن نہیں کرانا چاہتے، پی ڈی ایم رہنما عوام میں جانے کی ہمت نہیں رکھتے، ہم چاہتے ہیں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ایک ہی دن الیکشن ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ مراد سعید نے 6 ماہ پہلے بتا دیا تھا حالات خراب ہیں لیکن حکومت نے توجہ نہیں دی، دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادتیں ہو رہی ہیں مگر حکمرانوں کو کوئی مسئلہ نہیں، موجودہ حالات کے باوجود حکومت الیکشن روکنے میں لگی ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں