تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

ہفتے یا اتوار کو لانگ مارچ کی حتمی کال دیں گے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ احمقوں کا ٹولہ پاکستان پر مسلط ہے، ان کو ہٹانا پاکستان کے مفاد میں ہے، ہفتے یا اتوار کو لانگ مارچ کی حتمی کال دیں گے۔

دینہ اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عوام کو چاہیے فاشسٹ حکومت کو ہٹانے کے لیے ردعمل دے، وزیراعظم ہاؤس کی آڈیو لیک ہونا سنگین معاملہ ہے، سپریم کورٹ کو چاہیے کہ میمو گیٹ کی طرح کا کمیشن بنائے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اصل سائفر دفتر خارجہ میں موجود ہے، پہلے تو یہ کہتے تھے سائفر ہے ہی نہیں اور اب کہہ رہے چوری ہوگیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے حکومت کے چوکے چھکے چھڑائے ہوئے ہیں، لانگ مارچ کی تیاری جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -