ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی میں کوئی مافیا نہیں ہے دیگرجماعتوں میں ہے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی مافیا نہیں ہے دیگرجماعتوں میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں کوئی مافیانہیں ہے دیگرجماعتوں میں ہے،کوئی غیرقانونی قیمتیں کنٹرول کر رہا ہے تو وہ مافیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو کہا مہنگائی سے متعلق کمیٹی بنا لیں، اسپیکرقومی اسمبلی کو یہ بھی کہا کہ مہنگائی پر بحث کرا لیں، اسمبلی میں بحث ہونی چاہیے اور کمیٹی تشکیل دینی چاہیے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اسمبلی میں بغیر تیاری آتی ہے، اپنے کیس پر رو دھو کر چلے جاتے ہیں، تیاری نہیں ہوتی، ہمارا حال بھی اچھا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام کیسز ن لیگ کے دور میں بنائے گئے ہم نے کوئی کیس نہیں بنایا، چیئرمین نیب سے لے کر چپڑاسی تک ن لیگ کے تعینات کردہ ہیں، احتساب کا قانون نوازشریف نے بنایا تھا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہمیں حکومت میں آ کر نیب کی صفائی کرنی چاہیے تھی، ہمیں حکومت میں آکر پراسیکیوشن کی اوورہالنگ کرنا تھی، ہمیں حکومت میں آکر کیسز کے چالان کا جائزہ لینا چاہیے تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں