راولپنڈی : اڈیالہ جیل کے گیٹ پر فواد چوہدری نے رہنما پی ٹی آئی شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیا،جس کے باعث وہ زمین پر گرگئے تاہم جیل عملے نے دونوں کو چھڑایا۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے گیٹ پر پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین اور فواد چوہدری کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی ہوئی۔
ہاتھا پائی کے دوران فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مارا ، جس کے باعث وہ زمین پرگرگئے، دونوں کو جیل عملے نےچھڑایا۔
ذرائع نے بتایا کہ شعیب شاہین نے عدالت میں فواد چوہدری کی موجودگی میں بانی پی ٹی آئی سے شکایت کی اور جھگڑے میں زمین پرگرنے سے ہاتھ پر ہونے والازخم بھی بانی کو دکھایا۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مجھےجیل کےگیٹ نمبرپانچ پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب سابق وزیر نے بتایا کہ شعیب شاہین نے بانی پی ٹی آئی کا نام لے کر ٹی وی پر مجھے بھگوڑا کہا، میں نے شعیب شاہین کوکہابانی پی ٹی آئی کا نام لیکر ایسی باتیں نہ کیا، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ہم دونوں نے صلح کرلی، معاملہ ختم ہوگیاہے۔