لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف نے جو حکومت کی وہ بادشاہت تھی، نواز شریف، عمران خان سے ڈرے اور سہمے ہوئے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواز شریف کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کیا، فواد چوہدری نے کہا کہ کے پی کو دیکھنے کے لیے نواز شریف کو چند دن وہاں رہنا ہوگا، ہوائی جہاز پر نواز شریف کو نیا پاکستان کیسے نظر آئے گا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نواز شریف لندن کے بجائے لیڈی ریڈنگ اسپتال جائیں، وہ لوگوں سے ملیں گے تو نئے پاکستان کا پتہ چل جائے گا، نواز شریف جانتے ہیں وہ پروپیگنڈا کررہے ہیں، عمران خان اگلے وزیر اعظم پی ٹی آئی اگلی لیڈنگ پارٹی ہے۔
نواز ششریف نااہل ہوچکے ان کا کوئی مستقبل نہیں، شفقت محمود
پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے کہا کہ نواز شریف نااہل ہوچکے ان کا کوئی مستقبل نہیں ہے، 30 سال سے لوگوں کے مسائل حل نہیں ہوئے، ان کا بیٹا 600 کروڑ کے فلیٹ میں رہتا ہے۔
شفقت محمود نے کہا کہ کیا آج تک انہوں نے قطری خط کے علاوہ کچھ پیش کیا، یہ لوگوں کی صحت اور صاف پانی پر سرمایہ کاری نہیں کرتے، ووٹ کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ کرائم کرتے پھرتے رہیں۔