اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزامات کے معاملے پر تحریری معافی نامہ میں جمع کرادیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزامات کے معاملے پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن میں معافی نامہ جمع کرادیا، الیکشن کمیشن فواد چوہدری کے معافی نامے پر فیصلہ جاری کرے گا۔
خیال رہے فواد چوہدری الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوکر معذرت کرچکے ہیں تاہم الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری سے تحریری معافی نامہ طلب کیا تھا۔
یاد رہے گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر فواد چوہدری الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دو رکنی بینچ کےروبرو پیش ہوکر الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزامات پر معافی مانگی تھی۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وہ کسی جھگڑے میں نہیں پڑنا چاہتے اور کمیشن سے معافی کے خواست گزار ہوں ، جس پر الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو ہدایت کی تھی کہ جو آپ کہہ رہے ہیں وہ تحریری طور پرجمع کرا دیں۔