تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

"عارضی حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کرڈالا”

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے سپر ٹیکس نافذ کرنے کے فیصلے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے صنعتوں پر دس فیصد سپر ٹیکس نافذ کرنے کے اعلان پر فواد چوہدری نے کہا کہ انکے آنے کے بعد لگ رہا ہے جیسے زلزلہ آگیا یا پاکستان پر جنگ مسلط ہوگئی ہے،روزانہ کی بنیاد پر مہنگائی بڑھتی جارہی ہے، انہوں نے پاکستان کی پوری معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ یہ بغیر سوچے سمجھے فیصلے کرر ہےہیں جس پر بڑا ردعمل آتاہے، پاکستان کی معیشت اور صنعت کا دارومدار کاروباری طبقے پر ہے، ان کی پالیسیز کی وجہ سے پاکستان دیوالیہ ہونے جارہاہے۔

موجودہ حکومت کو عارضی قرار دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ واحد حل یہی ہے کہ ملک میں فوری عام انتخابات کرائےجائیں۔

Comments

- Advertisement -