اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ابھی نندن کو ایوارڈ دینے کی تقریب کو کامیڈی فلم کی شوٹنگ قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ابھی نندن کو ایوارڈ دینے کی تقریب کو کامیڈی فلم شوٹنگ قرار دیتے ہوئے کہا ابھی نندن کے دماغ میں چل رہاہوگا مجھے کدھر لے جارہے ہو میں نے کیا کیا ، بھارتی ایوان صدر میں ایسالگ رہا ہے کسی کامیڈی فلم کی شوٹنگ ہورہی ہے۔
Abhi Nandan in his mind “Mujhe kidher le ja rahay ho mein ne kia kia”… Comedy movie shooting scene filmed in Indian President House #abhinandan https://t.co/YFO5Tr9qeI
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 23, 2021
خیال رہے پاکستان سے رہائی پانے والے ابھی نندن کو تیسرے بڑے فوجی اعزاز ویر چکرا سے نواز تھا ، بھارتی پائلٹ کو اُس پاکستانی ایف 16 گرانے پر یہ اعزاز ملا۔
پاکستان میں گرفتار ہونے والے پائلٹ ابھی نندن کو یہ اعزاز بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے دیا۔
خیال رہے پاکستان متعدد مرتبہ ایف سولہ گرانے کے بھارتی دعوے کی تردید کر چکا ہے، امریکی جریدے فارن پالیسی نے اپنی رپورٹ میں بھی بتایا تھا کہ امریکی محکمہ دفاع کے اہل کاروں نے پاکستانی ایف سولہ طیاروں کی گنتی کی اور وہ تعداد میں پورے ہیں، لیکن بھارت طیارہ مارگرانے پر اُسی طرح جما ہے جیسے بالاکوٹ میں کوے مارے تھے۔