The news is by your side.

Advertisement

’’الیکشن چھوڑیں، پاکستان اور جنوبی افریقہ کا میچ دیکھیں‘‘

لاہور: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ این اے 75 سے علی اسجد ملہی جیت جائیں گے، الیکشن چھوڑیں اور پاکستان جنوبی افریقہ کا میچ دیکھیں۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ این اے 75 سے علی اسجد ملہی جیت جائیں گے، لوگ حالات بھولے نہیں ہیں، آج ملک جن مشکلات میں ہے اس کی ذمہ دار ن لیگ ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عوام بھی حالات کو سمجھتے ہیں کہ کن کی کوتاہیاں تھیں، شفاف الیکشن ہوتے ہیں تو سب کو نتائج قبول کرنے چاہئیں، تگڑا الیکشن کمیشن ملک کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کی کارکردگی بہتر ہورہی ہے جو ملک کے لیے اچھا ہوتا ہے، پاکستان تحریک انصاف یہ ہی چاہتی ہے کہ ادارے مضبوط ہوں۔

مزید پڑھیں: این اے 75 ڈسکہ : ضمنی انتخاب کےغیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آنا شروع

فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس تمام اختیارات ہوتے ہیں، الیکشن کمیشن اپنے بھرپور اختیار استعمال کرکے شفاف الیکشن کراسکتا ہے۔

واضح رہے کہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا جبکہ ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

 

Comments

یہ بھی پڑھیں