ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

مولانا فضل الرحمان گاڑی کا وہ انجن ہیں جو بیٹھ چکا ہے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان گاڑی کا وہ انجن ہیں جو بیٹھ چکا ہے، نواز شریف اور آصف زرداری کا اب کوئی مستقبل نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے فضل الرحمان اور آصف زرداری کی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان گاڑی کا وہ انجن ہیں جو بیٹھ چکا ہے، اب گاڑی میں ڈیزل ڈالیں یا پیٹرول یہ چلنے والی نہیں ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ٹائر پنکچر ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کو اپنی سیاست پر نظرثانی کرنا ہوگی، ووٹرز دو لیڈر کے اثاثوں کو بچانے کے لیے اکٹھا نہیں ہوتے ہیں۔

- Advertisement -

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے پاس تحریک چلانے کی صلاحیت نہیں ہے، بلاول بھٹو کو سندھ میں اپنی حکومت ہونے کے باوجود مایوس کن ردعمل ملا۔

مزید پڑھیں: فضل الرحمان نے زرداری کو نواز شریف سے ملاقات کے لیے راضی کرلیا

انہوں نے کہا کہ 2008 سے 2018 تک 60 ملین قرضہ ملک پر چڑھ گیا، عوام کو معلوم ہے کہ ملک میں مہنگائی کی صورت حال کس کی وجہ سے ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسی کے اثرات تین ماہ میں آنا شروع ہوجائیں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے قریب ہیں۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری سے ملاقات کی تھی اور زرداری کو نواز شریف سے ملاقات کے لیے راضی کرلیا، دونوں رہنماؤں نے نیب کیسز پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں