پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

اب کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ ملیں گے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اب کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ ملیں گے، لوگ روایتی سیاست سے تنگ آچکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ن لیگ اگر الیکشن جیت گئی تو کبھی شہباز شریف کی باری نہیں آئے گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ میاں نواز شریف اس وقت دو لڑائیاں لڑ رہے ہیں، ان کی ایک لڑائی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف اور دوسری خاندان کے اندر ہے۔

- Advertisement -

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ نواز شریف شہباز شریف کو بطور پارٹی لیڈر برداشت نہیں کریں گے، کلثوم نواز کی خواہش ہے مریم نواز پارٹی سنبھالیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ پانچ سال اور رہی تو نوٹوں پر میاں صاحب کی تصویر ہوگی، اب کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ ملیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں تمام پالیسیاں اشرافیہ کے لئے ہی بنتی ہیں، اسلام آباد اور پسماندہ علاقوں کے بجٹ میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔

یہ پڑھیں:  ن لیگ تقسیم ہوچکی ہے: فواد چوہدری 

واضح رہے کہ اس سے قبل فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف کیسز آخری مراحل میں ہیں، ان کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کے لیے کچھ نہیں رہ گیا وہ عدلیہ کے خلاف تحریک چلانا چاہتے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں