منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کی حکومت میڈیا ورکرز کے ساتھ کھڑی ہے: وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت میڈیا ورکرز کے ساتھ کھڑی ہے، حکومت نے ویج بورڈ ایوارڈ تشکیل دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری سے آر آئی یو جے کے وفد نے ملاقات کی، پی ایف یو جے ورکرز گروپ کے صدر پرویز شوکت نے انھیں مسائل سے آگاہ کیا۔

[bs-quote quote=”ویج بورڈ کے سلسلے میں پہلا اجلاس 27 دسمبر کو ہوگا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”فواد چوہدری” author_job=”وفاقی وزیرِ اطلاعات”][/bs-quote]

فواد چوہدری نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور تعاون کریں گے، حکومت آزادیٔ اظہار رائے کے حق پر کامل یقین رکھتی ہے۔

وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ آزاد اور ذمہ دار میڈیا کے فروغ کے لیے سہولتیں فراہم کریں گے، آزاد میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام پر کام جاری ہے۔

ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا مقصد وَن ونڈو آپریشن کے ذریعے میڈیا اور عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے، اتھارٹی کا بورڈ مکمل طور پر آزاد ہوگا جس میں نجی شعبے کے افراد بھی شامل ہوں گے۔

وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ویج بورڈ کے سلسلے میں پہلا اجلاس 27 دسمبر کو ہوگا، صحافیوں کی پیشہ ورانہ استعدادِ کار بڑھانے کے لیے کورسز کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔


یہ بھی پڑھیں:  چینلز نے کامیڈی پروگرام سانحے کے احترام میں منسوخ نہیں کیے: فواد چوہدری


یاد رہے کہ 17 دسمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں نواز شریف کے اسکواڈ نے 2 کیمرا مینوں پر تشدد کیا تھا، جس سے ایک ٹی وی کیمرا مین بے ہوش ہو گیا تھا، جس پر وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ختم ہو گئی مگر مغلیہ سوچ ختم نہ ہوئی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت آزادیٔ اظہارِ رائے پر کامل یقین رکھتی ہے، میڈیا ورکرز کے ساتھ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں