پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

پاکستان اور سعودی عرب مختلف شعبوں میں مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات چوہدری فواد حسین نے سعودی عرب کے وزیرِ اطلاعات عواد بن صالح العواد کے تین روزہ دورے کی تکمیل پر کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب مختلف شعبوں میں مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزیرِ اطلاعات وفد کے ہم راہ پاکستان کا تین روزہ دورہ مکمل کر کے واپس سعودی عرب روانہ ہوگئے، فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سعودی وزیر اطلاعات کی آمد پر ان کا شکر گزار ہوں۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات تاریخی اور مذہبی طور پر بہت مضبوط ہیں، پاکستان کی طرف سے سعودی وزیر کو حکومتی ترجیحات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

- Advertisement -

چوہدری فواد حسین کا کہنا تھا کہ سعودی وزیرِ اطلاعات عواد بن صالح العواد نے نئی حکومت کی ترجیحات کو سراہا، دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔


وزیرِ خارجہ نے سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی


وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے سعودی وزیرِ اطلاعات کو پاکستان دورے کے موقع پر مختلف شخصیات کے ساتھ بنائی گئی تصویروں کا البم بھی پیش کیا۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر عواد بن صالح العواد وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کی دعوت پر پاکستان آئے تھے، انھوں نے دورے میں اہم ملاقاتیں کیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں