اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپوزیشن جماعتوں کی بیٹھک کو حلوہ پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آل پارٹیزکانفرنس نہیں بلکہ حلوہ پارٹی ہے۔
وفاقی وزیرفوادچوہدری نے ردعمل میں کہا کہ بہت سی ایسی جماعتیں ہیں جن کی عوام میں کوئی ساکھ نہیں، بےنظیر بھٹوکی قیادت میں پیپلزپارٹی بہت بڑی پارٹی تھی اور زرداری صاحب نے بڑی محنت سے سندھ کی پارٹی تک محدودکر دیا اب بلاول بھٹو پیپلزپارٹی کو اندرون سندھ کی پارٹی بنارہےہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ کویہ نہیں پتاکہ نوازشریف لیڈرہیں یاشہبازشریف،ن لیگ کونہیں پتا کےان کی سربراہ مریم نوازہیں،خواجہ آصف یا شاہدخاقان ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج ان لوگوں کا اجلاس ہو رہا ہےجو سیاسی حکمت عملی بنانے والے نہیں جن کی میٹنگ ہےوہ سیاسی لائحہ عمل کی بجائےچائےپینےمیں دلچسپی رکھتےہیں۔
فواد نے کہا کہ مولانافضل الرحمان آج شایدحلوہ لے کر آل پارٹی کانفرنس میں جائیں، جو اےپی سی حلوے کے اوپر ہو گی بتائیں وہ کتنی مؤثرہوگی، یہ آل پارٹیز نہیں بلکہ آل پارٹیز حلوہ کانفرنس ہوگی یہ لوگ آئیں کھائیں پیئں اورجائیں حکومت کوان سےکوئی مسئلہ نہیں۔