اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سیلاب سے اتنی تباہی کے باوجود پاکستان تنہا ہے، اس تنہائی کی وجہ ہمارے حکمران ہیں، دنیا انہیں انتہائی بدعنوان سمجھتی ہے اور امداد سے گریزاں ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سنہ 2005 میں زلزلہ آیا تو پوری دنیا پاکستان کے لیے پریشان تھی۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اتنی امداد آئی کہ پاکستان توقع ہی نہیں کر رہا تھا، 2010 کے سیلاب میں بھی بھرپور مدد ملی لیکن اس بار اتنی تباہی کے باوجود پاکستان تنہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس تنہائی کی وجہ ہمارے حکمران ہیں، دنیا انہیں انتہائی بدعنوان سمجھتی ہے اور امداد سے گریزاں ہے۔
2006 میں زلزلہ آیا تو پوری دنیا پاکستان کیلئے پریشان تھی اتنی امداد آئ کہ پاکستان توقع ہی نہیں کر رہا تھا 2010 کے سیلاب میں بھی بھرپورمدد ملی لیکن اس بار اتنی تباہی کے باوجود پاکستان تنہا ہےاس تنہائ کی وجہ ہمارے حکران ہیں دنیا انھیں انتہائ بدعنوان سمجھتی ہے اور امداد سے گریزاں ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 8, 2022