ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوتے ہی فاٹا آئینی فریم ورک میں شامل ہوجائے گا: فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ انتخابات کا مرحلہ ہوتے ہی فاٹا آئینی فریم ورک میں شامل ہوجائے گا۔ یہ پاکستانی قوم کی عظیم کامیابی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کے غیور عوام کو مبارک، انتخابات کا مرحلہ ہوتے ہی فاٹا آئینی فریم ورک میں شامل ہوجائے گا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ پاکستانی قوم کی عظیم کامیابی ہے، وزیر اعظم عمران خان کی دلچسپی سے یہ کامیابی ممکن ہوئی۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان اور سیاسی جماعتوں کا کردار بھی قابل تعریف ہے۔

خیال رہے کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں ضم کیے گئے قبائلی علاقوں میں پہلے تاریخ ساز انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے، عوام پہلی بار ووٹ کا حق استعمال کر رہے ہیں۔

28 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، 2 خواتین سمیت 285 امیدوار میدان سیاست میں‌ مدمقابل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں