اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان پر لگائے الزامات سے اندازہ لگالیں انہوں نے کس قدر شفاف اور جوابدہ حکومت کی بنیاد رکھی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ چوں چوں کا مربع حکومت نے عمران خان پر سب سے بڑے 2 الزام عائد کیے ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الزام یہ ہیں کہ انہوں نے گھڑی خریدی، اسے بیچ کر بنی گالہ کی سڑک بنوائی اور دوسرا ہیلی کاپٹر سے روز دفتر آتے تھے، ان دو الزامات سے اندازہ لگالیں عمران خان نے کس قدر شفاف اور جوابدہ حکومت کی بنیاد رکھی۔
الزام لگانے والوں میں ذرا سی بھی شرم ہوتی وہ ایسی باتیں نہ کرتے، لطیفہ یہ ہے کہ ہیلی کاپٹر کا کرایہ لگا رہے ہیں کہ اتنے گھنٹے کرائے کا ہیلی اڑے گا تو کتنا کرایہ ہو گا:) بہرحال اب عمران آپ کے گٹے گوڈوں میں بیٹھ گیا ہے الیکش کراؤ اور گھر جاؤ #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 22, 2022
انہوں نے لکھا کہ الزام لگانے والوں میں ذرا سی بھی شرم ہوتی تو وہ ایسی باتیں نہ کرتے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ لطیفہ یہ ہے کہ ہیلی کاپٹر کا کرایہ لگا رہے ہیں کہ اتنے گھنٹے کرائے کا ہیلی اڑے گا تو کتنا کرایہ ہوگا، بہرحال اب عمران آپ کے گٹے گوڈوں میں بیٹھ گیا ہے، الیکشن کرواؤ اور گھر جاؤ۔