سرگودھا یونیورسٹی کے پروفیسر کی ہتھکڑی لگی لاش پر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاقتور اور امیر کے لیے وزرا کالونی میں بنگلے کو جیل قرار دیا جائے گا، البتہ غریب کی لاش کو ہتھکڑی لگے ہاتھوں کے ساتھ نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےتفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ طاقتور اور امیر ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں، جمہوریت کے مفاد میں وزرا کالونی میں بنگلے کو جیل قرار دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آپ بنگلے کے سامنے گرین بیلٹ کو سیکیورٹی کے نام پر بنگلے میں شامل کرنے کی سہولت سے بھی استفادہ کر سکیں گے اور حکومت کا آڈٹ بھی کریں گے۔ ہاں اگر آپ غریب اور متوسط ہیں تو موت کے بعد روح کو مقید رکھنے کے لیے ہتھکڑی لگے ہی لاش کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا تا کہ لوگ عبرت پکڑیں۔
اگر آپ طاقتور اور امیر ہیں تو کوئ مسئلہ نہیں جمہوریت کے وسیع تر مفاد میں آپ کےوزراء کالونی میں شاندار بنگلے کو جیل قرار دیاجائیگا آپ بنگلے کے سامنے گرین بیلٹ کو سیکورٹی کے نام پر بنگلے میں شامل کرنے کی سہولت سے بھی استفادہ کریں،اور حکومت کا آڈٹ بھی کریں۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 22, 2018
ہاں اگر آپ غریب اور متوسط ہیں تو موت کے بعد روح کو مقید رکھنے کیلئے ہتھکڑی لگے ہی لاش کو نمائش کیلئے پیش کیا جائیگا تا کہ لوگ عبرت پکڑیں۔ https://t.co/cJ5lc7ZHhl
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 22, 2018
خیال رہے کہ گزشتہ روز سرگودھا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے ڈائریکٹر پروفیسر جاوید اقبال جیل میں انتقال کر گئے تھے اور ان کے زنجیر بکف جسد خاکی کی تصویر منظر عام پر آئی تھی۔
جاوید اقبال نیب کی حراست میں تھے جہاں اچانک طبیعت خراب ہونے پر انہیں سروسز اسپتال لے جایا گیا تھا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد وہ اسپتال سے جیل پہنچے جہاں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے۔
پروفیسر جاوید سرگودھا یونیورسٹی کے غیر قانونی کیمپسز کھولنے کے الزام میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں تھے۔
بعد ازاں میڈیا پر چلنے والی خبروں پر قومی احتساب بیورو نے اپنے ردعمل میں اس تاثر کی سختی سے تردید کی کہ مرحوم جاوید اقبال کا انتقال نیب کی حراست میں ہوا۔