اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کے سربراہان کو ہٹانے کی تصدیق کر دی.
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ حالیہ دنوں میں عوام کوگیس کے شدید بحران کا سامنا رہا.
فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے گیس بحران کے ذمہ دار کے تعین کے لئے کمیٹی بنا دی، اس انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کل وزیراعظم کو پیش کی گئی.
حالیہ دنوں میں عوام کو گیس کے شدید بحران کا سامنا رہا، وزیر اعظم نے گیس کے بحران کی ذمہ داری کے تعین کیلئے کمیٹی تشکیل دی اس انکوئری کمیٹی کی رپورٹ کل وزیر اعظم کو پیش کی گئ اس رپورٹ کے مد نظر وزیر اعظم نے سوئ سدرن اور سوئ ناردن کے سربراھان کو عہدوں سے فوری ہٹانےکا اعلان کیا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 9, 2019
وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کے سربراہان کو ہٹانے کا اعلان کیا گیا، وزیراعظم نے سربراہان کو ہٹانے کا اعلان رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا.
مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کی ایک ہفتے میں گیس کی کمی پوری کرنے کی ہدایت
واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا، جس مٰں وزیر اعظم کو حالیہ گیس بحران کی انکوائری رپورٹ پیش کی گئی۔
انکوائری رپورٹ میںسوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے ایم ڈی کو گیس بحران کے ذمہ دار قرار دیتے ہوئے فوری بر طرفی کی سفارش کی گئی تھی.