اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سنہ 2018 کے انتخابات میں جن 90 حلقوں میں دھاندلی کی پٹیشنز دائر کی گئیں ان میں سے 45 پاکستان تحریک انصاف نے فائل کیں، اپوزیشن کا دھاندلی کا شور صرف میڈیا کے لیے ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سنہ 2013 کے انتخابات کے بعد دھاندلی کی شکایت 413 پٹیشنز کے ذریعے کی گئی تھی۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے 137 حلقوں میں دھاندلی ہوئی، اس کے برعکس سنہ 2018 کے انتخابات میں صرف 90 حلقوں کی پٹیشنز کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ ان 90 پٹیشنز میں سے 45 الیکشن پٹیشنز پاکستان تحریک انصاف نے فائل کیں، اپوزیشن کا دھاندلی کا شور صرف میڈیا کے لیے ہے۔
2013 کے انتخابات کے بعد دھاندلی کی شکائیت 413 پیٹیشنز کے ذریعے کی گئ، قومی اسمبلی کے 137 حلقوں میں دھاندلی ہوئ، اس کے برعکس 2018 کے انتخابات میں صرف 90 حلقوں کی پیٹیشنز کی گئیں، ان 90 پیٹیشنز میں 45 الیکشن پیٹیشنز PTI نے فائل کیں، اپوزیشن کادھاندلی کا شور صرف میڈیا کیلئے ہے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 23, 2020
اس سے قبل ایک موقع پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جدید جمہوریت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ سیاسی جماعتوں کا اپنا غیر جمہوری اسٹرکچر ہے۔ یہ اسٹرکچر میرٹ کی بنیاد پر لیڈر شپ کے بجائے صوابدید پر بنیاد رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ مریم نواز اور بلاول کا سیدھا پارٹیوں کی قیادت سنبھالنا کیا جمہوری عمل ہے؟ جب تک سیاستدان جمہوریت نہیں لاتے جمہوریت کیسے آسکتی ہے۔