اتوار, جون 8, 2025
اشتہار

شہباز شریف اراکین کی اکثریت کا اعتماد کھو چکے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اراکین کی اکثریت کا اعتماد کھو چکے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’شہباز شریف کو 172 کے بجائے صرف 160 ارکان کی حمایت ملی بیس ارکان قومی اسمبلی کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے ان کا ووٹ وزیراعظم کے حق میں شمار نہیں کیا جاسکتا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’آج کا یہ ووٹ شہباز شریف اور پی ڈی ایم کی بہت بڑی شکست ہے۔‘

واضح رے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے ان پر ایوان کے 180 اراکین نے اعتماد کا اظہار کیا۔ رائے شماری کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے نتیجے کا اعلان کیا۔

اس سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت شروع ہوا تو وزیر خارجہ اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کی قرارداد پیش کی جس پر اسپیکر نے کہا کہ ایوان میں اعتماد کے ووٹ کی قرارداد پیش ہو چکی ہے اس لیے اراکین اعتماد کے ووٹ کیلیے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو جائیں۔

قومی اسمبلی نے وزیراعظم پر اعتماد کی قرارداد منظور ہونے اور اسپیکر کی جانب سے نتیجے کا اعلان ہونے کے بعد شہباز شریف نے فرداً فرداً ہر رکن کی نشست پر جاکر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپوزیشن لیڈر راجا ریاض سے مصافحہ بھی کیا۔

اسپیکر نے اعتماد کا ووٹ دینے والے اراکین کے نام قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر ڈالنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آج مرحوم مفتی عبدالشکور ہوتے تو اعتماد کے ووٹ کا فیگر 181 ہوتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں