جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

فوادچوہدری کا فضل الرحمان کیخلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر  سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں مطالبہ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کیخلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ درج کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر  سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کی ملاقات ہوئی ،ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کی جانب سے منتخب حکومت کیخلاف سازش کےبیان کاجائزہ لیاگیا اور فواد چوہدری نے مطالبہ کیا کہ  مولانا فضل الرحمان کیخلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ درج کیا جائے۔

- Advertisement -

فواد چوہدری نے کہا فضل الرحمان نےمنتخب حکومت کیخلاف سازش کےاعتراف کیا، مولانافضل الرحمان کےاعتراف کی روشنی میں انکوائری ہونی چاہیے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ترجمانوں کےاجلاس میں بھی فضل الرحمان کےبیان پرانکوائری کامطالبہ کیاگیاتھا۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم سے پوچھوں گا فضل الرحمان کو کس نے گارنٹی دی، علی زیدی

یاد رہے گذشتہ روز اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرعلی زیدی نے کہا  تھا کہ ہمارے دھرنے اور مولانافضل الرحمان کےدھرنے میں فرق تھا، ہم2 سال بعد 4حلقےکھلوانے آئے تھے لیکن حکومت گرانےنہیں جب کہ مولانافضل الرحمان چند ماہ بعد ہی حکومت گرانے پہنچ گئےتھے۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ کابینہ میں وزیراعظم سے پوچھوں گا فضل الرحمان کو کس نےگارنٹی دی، فضل الرحمان کےدعوے سے متعلق کل کابینہ میں گفتگو کروں گا۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں