اسلام آباد : سابق وزیر فواد چوہدری نے خبردار کیا ہے کہ شہباز شریف نے الیکشن کی تاریخ نہ دی تو انھیں گھربھیجنا پڑے گا، ہماری تیاری مکمل ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کے معاشی حالات پرشدیدتشویش ہے، سمجھ سے باہر ہے نااہلوں کا ٹولہ جو پاکستان پر مسلط کیا گیا، معاملات ان کے ہاتھ سے نکل گئے ہیں۔
فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ سیاسی حل کی کوشش ہے لیکن ہمارے پاس وقت زیادہ نہیں، شہباز شریف نے الیکشن کی تاریخ نہ دی تو انھیں گھر بھیجنا پڑے گا، شہبازشریف کو گھربھیجنے کی ہماری تیاری مکمل ہے۔
ملک کے معاشی حالات پر شدید تشویش ہے، سمجھ سے باہر ہے نااھلوں کا ٹولہ جو پاکستان پر مسلط کیا گیا معاملات ان کے ہاتھ سے نکل گئے ہیں سیاسی حل کی کوشش ہے لیکن ہمارے پاس وقت زیادہ نہیں ہے اگر شہباز شریف نے الیکشن کی تاریخ نہ دی تو انھیں گھر بھیجنا پڑے گا اس کی ہماری تیاری مکمل ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 20, 2022
سابق وزیر نے کہا کہ غصے اور ضد میں درست فیصلے نہیں، ن لیگ کے وزیر بوکھلاہٹ میں اوّل فول بول رہے ہیں، ن لیگ کے وزیروں کو نظر انداز کرنا بہترہے، انتخابات کی تاریخ دیں اور نئےالیکشن کمیشن کی تشکیل پر سر جوڑیں۔
غصے اور ضد میں درست فیصلے نہیں ہوتے اب نون لیگ کے وزیر بوکھلاہٹ میں اوّل فُول بول رہے ہیں ان کو نظرانداز کرنا بہتر ہے، اب بھی چاہتے ہیں معاملہ فہمی کا مظاہرہ کیا جائے، انتخابات کی تاریخ دیں اور الیکشن کے فریم ورک اور نئے الیکشن کمیشن کی تشکیل پر سر جوڑیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 20, 2022