جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

فواد چوہدری کی اہلیہ کا ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری کا کہنا ہے کہ پولیس شوہر کو اسپتال سے واپس عدالت نہیں لائی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا دو دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا اور انہیں 27 جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

پولیس کی جانب سے فوادچوہدری کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے فواد چوہدری کو 27 جنوری کو دوبارہ پیش کرنےکا حکم سنایا ہے۔

- Advertisement -

حبا چوہدری کا ردعمل

حبا چوہدری نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’فواد چوہدری کو پولیس اسپتال سے واپس عدالت نہیں لائی، پمز اسپتال میں میڈیکل کروایا گیا وہ رپورٹ بھی نہیں ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس فواد چوہدری کو کہاں لے کر گئی یہ بھی نہیں بتایا جارہا ہے۔

اس سے قبل فواد چوہدری کی اہلیہ نے چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینےکا مطالبہ کیا تھا ان کا کہنا تھا کہ عدالت میرٹ پر فیصلہ کرتے ہوئےفواد چوہدری کورہا کرے۔

یاد رہے کہ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو رات میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آئی تھی۔

فواد چوہدری نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو مقدمہ ہے اس پر فخر ہے یہی مقدمہ نیلسن منڈیلاپر بھی درج تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں