پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

یوٹیوبر پاکستان سے باہر بیٹھ کر بانی پی ٹی آئی کو قربانی کا بکرا بنا کر پیسے بنا رہے ہیں، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یوٹیوبر پاکستان سے باہر بیٹھ کر بانی پی ٹی آئی کو قربانی کا بکرا بنا کر پیسے بنا رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اعلان لاتعلقی کے بعد فواد چوہدری نے آج پی ٹی آئی حکومتی مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات میں سیاسی درجہ حرارت نیچے آتا ہے تو اچھی بات ہے۔

انھوں نے کہا ہم سیاست دان ہیں، بندوقیں لے کر پہاڑوں پر نہیں چڑھ سکتے، باہر بیٹھ کر فوجی جوانوں کی شہادت کا مذاق اڑانے والوں سے ہماری جنگ ہے۔

- Advertisement -

سابق وفاقی وزیر نے کہا اس لڑائی کا سب سے بڑا نقصان پاکستان کو ہو رہا ہے، ملک میں تقسیم ہو رہی ہے، اور اس لڑائی کا فائدہ شہباز شریف اور مریم نواز اٹھا رہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یوٹیوبر پاکستان سے باہر بیٹھ کر بانی پی ٹی آئی کو قربانی کا بکرا بنا کر پیسے بنا رہے ہیں، میری پی ٹی آئی پر کوئی بیان بازی نہیں، بس جوانوں کی شہادت کا مذاق اڑانے والوں سے جنگ ہے۔

بانی کی ہدایت پر پی ٹی آئی فواد چوہدری سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتی ہے، بیرسٹر گوہر

واضح رہے کہ ہفتے کو تحریک انصاف نے فواد چوہدری نے باقاعدہ اعلان لا تعلقی کیا ہے، پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ’’بانی کی ہدایت پر پی ٹی آئی فواد چوہدری سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتی ہے، بانی پی ٹی آئی نے فواد چوہدری سے اعلانیہ لاتعلّقی کے اظہار کی ہدایات دیں، واضح کرتے ہیں کہ فواد چوہدری کا پاکستان تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے۔‘‘

انھوں نے مزید کہا ’’فواد چوہدری پی ٹی آئی کی ایما پر بیانیہ بنانے یا مؤقف پیش کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔‘‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں