پیر, جولائی 1, 2024
اشتہار

فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کے کیس کی سماعت ہوئی۔

فواد چوہدری آج الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے، فواد چوہدری کے معاون وکیل نےکیس ملتوی کرنے کی درخواست کی، جس پر اسلام آباد پولیس کے اہلکار نے بتایا کہ فواد چوہدری کے وارنٹس کی تعمیل کیلئےانکی رہائشگاہ گیا، فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری ملے، بھائی نے کہا ان کے کیخلاف سیاسی مقدمات ہیں وہ ہمیں بھی نہیں ملے۔

- Advertisement -

ممبر الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ کیا فواد چوہدری آئے ہیں؟ فواد چوہدری نہ خود آئے ہیں نہ ہی استثنیٰ کی کوئی درخواست دی ، جس پر معاون وکیل فواد چوہدری نے بتایا کہ
ہائیکورٹ میں آج الیکشن کمیشن وکیل نے دلائل دینے ہیں، کیس ملتوی کردیں کیونکہ ہائی کورٹ ایک دو دن میں فیصلہ کردے گی۔

الیکشن کمیشن نے معاون وکیل فواد چوہدری کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فوادچوہدری کےناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے اور توہین الیکشن کمیشن کیس 20جولائی تک ملتوی کردی۔

خیالرہے 5 رکنی الیکشن کمیشن نےفوادچوہدری کو آج ذاتی حیثیت میں پیش ہونےکاحکم دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں