پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

چیف الیکشن کمشنر کو بھی استعفیٰ دے دینا چاہیے، فوادچوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو بھی استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فواف چوہدری کا کہنا تھا کہ چیئر مین نیب نے استعفیٰ دے دیا ہے، چیئرمین نیب پر دباؤ تھا کہ سیاسی مخالفین پر مقدمات کریں۔

فوادچوہدری نے کہا کہ آج کل تو نیب کے بغیر  بھی گھٹیا مقدمے درج ہو رہے ہیں، جنہوں نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کیا ان پر دہشتگردی کے کیسز ہوگئے، سعودی عرب میں ان پر نعرے لگے تو ہم سب پر توہین مذہب کے مقدمات بنادیے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان پرتقریباً28 کرمنل کیسز بنائےگئے ہیں، مجھ پر بغاوت اور شیخ رشید پر شراب کا کیس بنا دیا گیا، نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی نئے اپوزیشن لیڈر کے بعد ہونی چاہیے، راجہ ریاض کی مشاورت سے نیا چیئرمین نیب ناقابل قبول ہوگا، راجا ریاض اور شہبازشریف میں ذاتی غلام جیسا فرق ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اسپیکر سے کہوں گا کہ اپنے عہدے کا تھوڑا بہت خیال کریں، اسپیکر کو منشی نہ بنائیں یہ بہت بڑے عہدے ہیں، اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی کا ہوناچاہیے اسکے بعد چیئرمین نیب لگنا چاہیے۔

فوادچوہدری نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو چیئرمین نیب سے سبق حاصل کرنا چاہیے، چیف الیکشن کمشنر کو بھی استعفیٰ دے دینا چاہیے، چیف الیکشن کمشنرکو شریف فیملی کی طرف سے صدارت کی آفردی گئی، رفیق تارڑ بھی اسی طرح کی مینجمنٹ کے نتیجےمیں صدر بنے تھے۔

فوادچوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ارکان سے چیئرمین نیب پر مشاورت نہ کی گئی توعدلیہ سے رجوع کرینگے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں