وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مریم نواز کے یہودی بیانیے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم بی بی نے زندگی میں کبھی کوئی کتاب نہیں پڑھی ان کا دور دور تک علم ، عقل سے تعلق نہیں۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے لکھا کہ بعض دوستوں نے کہا کہ آپ نے مریم نواز کے یہودی بیانئیے پر بات نہیں کی، دیکھیں مریم بی بی نے زندگی میں کبھی کوئ کتاب نہیں پڑھی انھوں نے کبھی کوئی کام نہیں کیا ان کی کل سیاسی تربیت عابد شیر علی، عظمیٰ اور حنا کی ہے دور دور تک ان کا علم، عقل کتاب سے تعلق نہیں۔
فواد چوہدری نے لکھا کہ ایسی جہاندیدہ خاتون سے آپ توقع ہی کیا کر سکتے ہیں سارا زور صرف عمران خان کی مخالفت ہےان سےعقل کی توقع کرنا جوئےشیر لانےکے مترادف ہے، ان کی کل CV یہ ہے کہ وہ نوازشریف کے گھرپیدا ہوئیں جنہوں نےعہدے کے غلط استعمال سے اربوں روپے بنا لئے اور اب سارا خاندان بادشاہت کا مزہ لینا چاہتا ہے۔
I have absolutely no interest in you, your sons or your personal lives because I have better things to do and say but if your ex drags in families of others out of spite, others will have nastier things to say. You have only your ex to blame. https://t.co/DxoUqwjoTn
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 20, 2021
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا مریم نے میرے بچوں سے متعلق کہاکہ وہ یہودیوں کی گودمیں پلےبڑھے، میں سنہ 2004 میں پاکستان چھوڑگئی تھی تب سے ہمیں نشانہ بنایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہود مخالف حملےمیڈیااورسیاستدانوں کی طرف سےکیےگئے،ہمیں قتل کی دھمکیاں دی جاتیں اورگھرکےباہر مظاہرے ہوتے تھے، یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔