تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

‘نئی آڈیو ٹیپ بھی ٹیمپرڈ ہے سب کو پتہ ہے کہاں سے آتی ہے’

تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر فوادچوہدری نے کہا ہے کہ جب بھی حکومت دباؤمیں آتی ہے اس قسم کی آڈیوٹیپس آرہی ہوتی ہیں پچھلی مرتبہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھیں توبزنس ٹائیگون کی آڈیوٹیپ آگئی سب کو معلوم ہےتمام ٹیپس ایک ہی جگہ سےٹیمپرڈکرکےنکالی جاتی ہیں حالیہ آڈیو ٹیپ بھی ٹیمپرڈ ہے اورسب کومعلوم ہے کہاں سےآتی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں بات کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ ن لیگ نےزیادہ تر لوٹوں کو ٹکٹ دیے ہیں ن لیگ کےاپنےلوگ ہی الیکشن میں خود کھڑے ہوگئےہیں لوٹوں کونہ ن لیگ والےووٹ دینگےنہ پی ٹی آئی والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ کاضمنی الیکشن بہت برا ہےسچ بات تویہ ہےدھاندلی سے اتنے بڑے الیکشن نہیں جیتے جا سکتے پنجاب ضمنی الیکشن میں ہمارا آزادامیدواروں سےکانٹےکامقابلہ ہے جتنی مرضی یہ دھاندلی کرلیں، پی ٹی آئی سب سےزیادہ نشستیں جیتےگی پنجاب میں دوسرے نمبر پر آزادامیدوار سیٹیں جیتیں گے پھر ن لیگ ہوگی۔

فوادچوہدری نے کہا کہ مریم نواز مجرم ہیں عدالت جارہےہیں کہ کیامجرم انتخابی مہم چلاسکتی ہیں حمزہ شہباز نےکس حیثیت سےریلیف پیکج کااعلان کیاہے حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب نہیں کس حیثیت سےاعلانات کررہےہیں مریم نواز اور حمزہ شہبازکیخلاف سپریم کورٹ جارہےہیں سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائرکریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کیا اسحاق ڈار کو پاکستان آنےکی اجازت مل گئی ہے اسحاق ڈار کو کلیئرنس ملے گی اس کےبعدہی پاکستان آئیں گے میراخیال ہےاسحاق ڈارکوابھی کلیئرنس نہیں ملی۔

Comments

- Advertisement -