وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 13دسمبر کے جلسےکے بعد ن لیگ کےغبارے سے ہو انکل گئی ہے اب پی ڈی ایم کواب کوئی نئی چال سوچنی چاہیےنیاکھیل کھیلناچاہیے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘الیونتھ آور’ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آصف کرمانی بھی جانتے ہیں استعفے کس نےدینےہیں اور کس نےنہیں، استعفےمولانافضل الرحمان اور مریم نواز کی خواہش ہوسکتی ہے، ن لیگ میں استعفوں پر ایسے بہت سےلوگ ہیں جوپیچھےرہ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول پنجاب میں کچھ بات کرتے ہیں سندھ میں بیان بدل جاتاہے، بلاول آصف زرداری سےملاقات کےبعد نیا بیان دے دیتے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن کی تاریخ حکومت اور شیڈول الیکشن کمیشن کاکام ہوتا ہے، سینیٹ الیکشن فروری میں ہوجاتےہیں توبھی کوئی فرق نہیں پڑے گا سینیٹرز کی ریٹائرمنٹس سے پہلے ایک سیٹ اپ ہونا چاہیے، آئین میں کم سےکم اورزیادہ سےزیادہ وقت طے کیا گیا ہے، پی ڈی ایم ایک چورن ہےکہ سینیٹ الیکشن نہیں ہونےدیں گے سینیٹ الیکشن ہم نےکرادیئےتوپی ڈی ایم کایہ چورن بھی نہیں رہے گا۔