پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

‏’سوات جلسہ اپوزیشن کے فارغ سیاستدانوں کی پکنک تھی‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے پی ڈی ایم کے سوات جلسے کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے ‏کہ آج کا جلسہ اپوزیشن کے فارغ سیاستدانوں کی پکنک تھی۔

پی ڈی ایم رہنماؤں کی تقریروں پرردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کاسوات ‏جلسہ بری طرح ناکام ہوا اپوزیشن کےپاس سوائےباتوں کےقوم کیلئےکچھ نہیں، شہبازصاحب!عوام ‏کی جیب نوازشریف کاٹ کرلندن بھاگ گئے، نوازشریف نےبجلی بنائی کم اورعوام پرمہنگی بجلی ‏گرائی زیادہ۔

فوادچوہدری نے کہا کہ کمر درد کی شکایت کرنے والےجلسےکیلئے بالکل صحت مند ہیں اپوزیشن ‏کے بوئے بیج کی زہریلی فصل آج قوم کو کاٹنا پڑ رہی ہے عمران خان کے 5سال کی تکمیل کے بعد ‏ایک بہتر اور روشن پاکستان عوام کوملےگا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن طعنےدیتی رہےلیکن2023میں شکست ان کامقدر بنےگی مولاناصاحب ‏کی طبیعت ٹھیک نہیں اس لئےایسی باتیں کررہےہیں مولاناکی 2018الیکشن کےبعدسےطبیعت ‏مسلسل خراب ہے اللہ تعالیٰ مولانافضل الرحمان صحت کاملہ عطافرمائے۔

ان کا کہنا تھا کہ مولاناصاحب !شہبازسےپوچھ لیتےوزیراعظم کی آمدپراعتراض کیوں کیا؟ جلسہ ‏بلاول اور اےاین پی کے بغیر اپنی منزل اوربانی دونوں کو کھو چکاہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں