بدھ, نومبر 20, 2024
اشتہار

’بشریٰ بی بی اپنے خاوند کیلیے تحریک نہ چلائیں، یہ کیسے ہو سکتا ہے؟‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اپنے خاوند بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے تحریک نہ چلائیں یہ کیسے ہو سکتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کے سیاست اور احتجاجی تحریک کے حوالے سے سرگرم ہونے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اپنے خاوند عمران کان کی رہائی کے لیے تحریک نہ چلائیں، یہ کیسے ہو سکتا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے آئین کو بحال کرنا تحریک انصاف کا مقصد ہے۔ 24 نومبر کو بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کا اعلان کیا ہوا ہے اور یہ احتجاج کسی ایک جماعت کا یا فرد کا نہیں بلکہ ہر پاکستانی کے لیے ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم اور مینڈیٹ واپسی کیلیے مذاکرات ہونے چاہئیں۔ مذاکرات سے مسائل حل نکلتا ہے تو سیاسی درجہ حرارت میں کمی اور حالات میں بہتری بھی آ سکتی ہے۔ اگر یہ حل نکل رہا ہے تو اس کو سمجھوتہ نہیں سمجھنا چاہیے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 3 مطالبات ہیں مینڈیٹ کی واپسی، 26 ویں آئینی ترمیم کا خاتمہ اور سیاسی قیدیوں کی رہائی۔ سیاسی قیدیوں کی رہائی کی بات تو پاکستان کا آئین بھی کرتا ہے۔ سیاسی قیدیوں کو جلد رہا کیا جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت عوامی نمائندوں کی حکومت نہیں ہے۔ ہم آئین ،قانون کی بحالی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ کل (جمعرات) تک احتجاج کا حتمی فیصلہ آنا متوقع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں