جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

‘ اس مِس اینڈونچر میں پاکستان کی کمر ٹوٹ گئی، فیصلہ جلد کیا جائے ‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کیس کا فیصلہ جلد ہونا چاہیے، اس مِس ایڈونچر میں پاکستان کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کہا تھا یہ گند کریں گے اور انہوں نے ایسا ہی کیا۔ حمزہ کے پاس کبھی بھی اکثریت نہیں تھی۔ پہلے ہمارے 25 لوگوں کو لوٹا کیا۔ 3 ماہ سے صوبہ پنجاب میں حکومت نہیں ہے۔ کیس کا فیصلہ جلد ہونا چاہیے۔ اس سارے مس ایڈونچر میں ملکی معیشت تباہ اور پاکستان کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ الیکشن اکتوبر میں کیے جائیں گے۔ ہمارا تو مطالبہ یہی ہے کہ الیکشن اکتوبر میں ہونے چاہئیں۔ یہ الیکشن سے اس لیے بھاگ رہے ہیں کہ انہیں عمران خان کے دو تہائی اکثریت لینے کا ڈر ہے۔ سیاسی جماعتوں کے درمیان بات ہونی چاہیے لیکن شرط یہ ہے الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہو۔ حکومت الیکشن پر آمادگی ظاہر کرے اس کے بعد سیاسی جماعتیں فریم ورک طے کریں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ملک کے جو حالات ہیں اس کے ذمے دار مِس ایڈونچر میں شامل تمام لوگ ذمے دار ہیں۔ حمزہ شہباز کو آئین کے کسی آرٹیکل کے تحت وزیراعلیٰ بننے کا اختیار نہیں ہے۔ تھوڑی سی بھی شرم ہوتی تو حمزہ شہباز خود استعفیٰ دے کر چلے گئے ہوتے۔ مجھے امید ہے پیر تک فیصلہ ہوجائے گا۔ مونس الٰہی نے جس طرح پی ٹی آئی کا ساتھ دیا اس پر ان کے شکرگزار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں