تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’شہباز شریف عقل سے کام لیں‘

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف عقل سے کام لیں، اگر فوری انتخابات کا مطالبہ نہ مانا تو پھر ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج ہو رہا ہے جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت اہم معاملات پر غور کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں لانگ مارچ کی تیاریوں اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا جائے گا اس حوالے سے گزشتہ روز کے پی کی قیادت کو اجلاس میں آگاہ کردیا گیا تھا جب کہ کل پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کو الیکشن کے حوالے سے آخری موقع فراہم کردیا ہے، شہباز شریف عقل سے کام لیں اگر فوری انتخابات کا مطالبہ نہ مانا گیا تو پھر ہمارے پاس کوئی راستہ باقی نہیں رہے گا۔

Comments

- Advertisement -