تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

یہ پاکستان کے سب سے بڑے لیڈر کو غدار ڈکلیئر کرنا چاہتے ہیں، فواد چوہدری

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کے سب سے بڑے لیڈر کو غدار ڈکلیئر کرنا چاہتی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کے سب سے بڑے لیڈر کو غدار ڈکلیئر کرنا چاہتی ہے، یہ عمران خان اور پی ٹی آئی کو کونے سے لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی علاقائی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی پارٹی ہے جس نے 40 لاکھ زیادہ ووٹ لیے، پاکستان کے عوام کو عمران خان پر اعتماد ہے، سب سے بڑی پارٹی کو علیحدہ کرینگے تو اس کا بہت نقصان ہوگا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نہیں مریم نواز سرکاری وسائل استعمال کررہی ہیں، عمران خان پارٹی سربراہ کی حیثیت سے وہاں موجود ہیں اور وہ وہاں سرکاری وسائل پر نہیں بیٹھے، عمران خان پارٹی امور اور جلسوں کیلئے پشاور میں ہیں اور اسی ہفتے واپس اسلام آباد آجائیں گے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ایک طرف کہتے ہیں زہر کھانے کو پیسے نہیں دوسری طرف دورے کررہے ہیں، واشنگٹن کا ایک نیکسس ان کے پیچھے ہے اور ان کا واحد مقصد یہی ہے کہ کسی طرح پاکستان کو نقصان پہنچایا جائے۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کیخلاف سنگین مقدمے کیلئے ہنگامی وزارتی اجلاس طلب کرلیا گیا ، جس میں اہم فیصلے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیخلاف سنگین مقدمے کیلئے ہنگامی وزارتی اجلاس طلب

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس جمعرات کی شام وزارت داخلہ میں رانا ثنااللہ کی زیر صدارت ہوگا ، جس میں قمرزمان، اعظم نذیر تارڑ،مریم اورنگزیب،ایاز صادق ،اسعدمحمود شریک ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -