جمعرات, اکتوبر 10, 2024
اشتہار

’نواز شریف اور بلاول بھٹو جمہوری ہوتے تو یہ مسائل نہ ہوتے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نےکہا ہے کہ اگر نواز شریف اور بلاول بھٹو اتنے ہی جمہوری ہوتے تو وہ مسائل درپیش نہ ہوتے جو آج ہو رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو یا نواز شریف اتنے جمہوری ہوتے، تو وہ مسائل نہ ہوتے جو ہو رہے ہیں، لیکن یہاں مسئلہ تو اس وقت صرف یہ ہے کہ اپنی نوکری کیلیے ہر اصول کو ذبح کر دیا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آئینی ترمیم نہ لانے کامطلب ہی یہ ہے کہ ان کے نمبرز پورے نہیں۔ پہلے بھی کوشش کی گئی لیکن نمبرز پورے نہیں ہو سکے تھے۔ 5 سینیٹرز اور 7 ایم این ایز کم ہیں اور اس کمی کو پورا کرنے کے لیے ہی لوگوں پر تشدد اور باقی چیزیں ہو رہی ہیں لیکن مولانا کی مرضی کے بغیر آئینی ترامیم لانا مشکل ہے۔

- Advertisement -

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے دوبارہ الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستیں دینے کا خط لکھا ہے جب کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آ چکا ہے کہ ن لیگ اور پی پی کو مخصوص نشستیں نہیں مل سکتیں۔ اٹارنی جنرل بھی قانونی مشورہ دے چکے ہیں کہ مخصوص نشستیں حکومت کی نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں