تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

‘ موجودہ کابینہ پاکستان میں باہر نکلنے کے قابل نہیں ‘

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ کابینہ پاکستان میں باہر نکلنے کے قابل نہیں یہ لوگ نکلتے ہیں تو لوگ جوتیاں اٹھا لیتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پر دباؤ، زور اور جبر سے کہا جاتا ہے کہ انکی حکومت کو تسلیم کرو۔ پاکستان کےعوام نے یہ حکومت نہیں بنائی۔ پاکستان میں وہی حکومت تسلیم کی جائے گی جو عوام بنائے گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ شریف اور زرداری خاندان اس ملک میں آتے لوٹتے اور واپس چلے جاتے ہیں۔ یہ پاکستان میں تو صرف بادشاہت کرنے آتے ہیں ان کا آبائی گھر تو لندن ہے۔ یہ لوگ عالمی پپٹ ہیں اور انٹرنیشنل ایجنڈے پر ہیں جو ملک کی معیشت تباہ کرنے کیلئے بٹھائے گئے ہیں۔ ان کی وجہ سےپاکستان مزیدمشکلات میں جائیگا۔ اس وقت انکا ایک ہی طریقہ ہے کہ لوگوں کو دبایا جائے۔ یہ سمجھ رہے ہیں کچھ میڈیا گروپس مینج کر لیے اب عوام کو بھی کرلیں گے۔

انہوں ںے کہا کہ ملکی حالات پہلے ہی خراب تھے اب مزید خراب کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ آج عالمی منڈی میں تیل 90 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے، اس وقت تو تیل کی قیمت میں 50 روپے کم ہونا چاہئیں۔ آج ہماری ایکسپورٹ27 فیصد گرگئی ہے۔ بجلی قیمتیں اتنی بڑھادیں کہ لوگوں کےبس سے باہر ہوگئی ہیں، دنیا بھر میں پام آئل کی قیمتیں کم ہوئیں لیکن پاکستان میں بڑھا دی گئیں۔ وہ سفید پوش لوگ جن کی ماہانہ آمدن 25 ہزار سے لیکر 2 لاکھ تک ہے انکی کمر ٹوٹ گئی ہے لیکن وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو اس سے غرض نہیں وہ کہتے ہیں کہ میرا مہنگائی اور قیمتوں سے لینا دینا نہیں بینک کرپٹ سے بچا رہا ہوں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور فوج ایک دوسرے سے الگ نہیں، جس طریقے سے تقسیم کی کوشش کی گئی یہ افسوسناک ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ لوگ عمران خان کے کہنے پر مہم چلا رہے ہیں۔ عمران خان نے جو کچھ بھی کیا وہ عوام کیلئے کیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اب حقیقی آزادی کا آخری مرحلہ شروع ہوگیا ہے پرسوں لاہور میں پی ٹی آئی عظیم والشان اجتماع کرنے جا رہی ہے۔ لاہور کے دل تحریک انصاف کیساتھ دھڑکتے ہیں، لاہوری ثابت کریں گے کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔

سابق وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب کو جب سے وزیر بنایا گیا وزارت اطلاعات کا بیڑہ غرق ہوگیا ہے۔ ن لیگ کی وزیر اطلاعات ہر وقت کینڈی کرش کھیلتی رہتی ہیں۔ سرکاری ٹی وی ریٹنگ میں اوپر جا رہا تھا انہوں نے اسکا بھی بیڑہ غرق کردیا ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان میں آئین اور قانون ہے۔ 25 مئی کا حساب کتاب ہوگا اور یہ ہو نہیں سکتا کہ رانا ثنا اورعطا تارڑ بچ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے تو کہا ہے مجھے جب گرفتار کرنا ہو بتا دیں میں خود ہی آجاؤں گا، یہ بندے وغیرہ لانا اچھا نہیں لگتا۔ فاشزم کا مقابلہ فاشزم سے نہیں ہو سکتا۔ ہم بھی وہی حرکتیں کریں جو وفاق کرے تو ان میں اور ہم میں کوئی فرق نہیں ہوگا۔

Comments

- Advertisement -