تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

اس سے زیادہ گھناؤنا فعل نہیں ہوسکتا، فواد چوہدری

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے این او سی کی منسوخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے زیادہ گھناؤنا اقدام نہیں ہوسکتا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان میں آزادی صحافت کاگلہ گھونٹ دیا گیا ہے۔ اس سے زیادہ گھناؤنا اقدام نہیں ہوسکتا۔ حکومت کے اقدام سے عملی طور پر پاکستان میں میڈیا ختم ہو گیا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ہی کہتے تھے کہ ہم آزادی اظہار رائے کیساتھ ہیں اور انہوں نے ہی ایسا گھٹیا کام کیا، اے آر وائی نیوز کو مسلسل سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، امید ہےعدالتوں کی جانب سے اے آر وائی نیوز کو انصاف ملے گا

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ مریم نواز کبھی مائیک اٹھوا دیتی ہیں تو کبھی اے آر وائی کا کیمرا نہیں آنے دیا جاتا۔ پیمرا کے اقدامات اور این او سی منسوخی کی کڑیاں ملائیں تو پتہ چل جاتا ہے کیا ہو رہا ہے۔ عوام آزادی صحافت پر قدغن کو ناکام بنائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کی براہ راست نشریات یہاں دیکھیں

دوسری جانب اس صورتحال پر فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ اے آر وائی نیوز کی بندش ایسا خواب ہے جو موجودہ حکومت کے بڑے دیکھتے تھے، بدقسمتی سے حالات نے انہیں موقع دیا اور آج عملی طور پر میڈیا کی آزادی سلب ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید لکھا کہ بدقسمتی سے صرف حکومتی مؤقف میڈیا پر آتا ہے۔ پاکستان اس وقت برما اور شمالی کوریا جیسی میڈیا سنسر شپ کا شکار ہے۔

 

Comments

- Advertisement -