تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

‘ ایٹمی طاقت ہونا اعزاز، مگر تنہا یہ طاقت مضبوط ریاست کی ضامن نہیں ‘

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان کی ایٹمی قوت بننے کی 24 ویں سالگرہ پر ٹوئٹ کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے لکھا ہے کہ ایٹمی طاقت کا حامل ہونا بہت بڑا اعزاز ہے لیکن اکیلی ایٹمی طاقت مضبوط ریاست کی ضامن نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ مضبوط ریاست جمہوریت، انصاف اور بنیادی انسانی حقوق کے ستونوں پر کھڑی ہوتی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ انصاف پر مبنی معاشی نظام، لوگوں کی نظام کی اونر شپ یہ وہ اجزا ہیں جو مضبوط اور طاقتور ریاست کی تشکیل کرتے ہیں۔

 

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی پاکستان کے جوہری دھماکوں کی سالگرہ پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو ، نواز شریف اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان کے جوہری دھماکوں کی سلور جوبلی پر قوم کو مبارکباد

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ آزادی، خودمختاری، دفاع پر سمجھوتہ نہ کرنے کے اظہاردن ہے، پروگرام کےمعمارذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش اور عظیم محب وطن نوازشریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، نوازشریف نے پاکستان کو اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت بنایا۔

Comments

- Advertisement -