تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’اسمبلیاں ’’اسٹیٹس کو‘‘ کی علامت ہیں‘

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں اسٹیٹس کو کی علامت بن گئی ہیں جو عوام کی نمائندگی نہیں کر رہیں۔

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں موجودہ اسمبلیوں کے کردار پر کڑی تنقید کی ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ موجودہ اسمبلیاں اسٹیٹس کو کی علامت بن گئی ہیں، یہ اسمبلیاں عوام کی نمائندگی نہیں کر رہی ہیں، عوام حقیقی آزادی مارچ کے لیے باہر نکلیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام میں شامل ہونا اس نظام کو تحفظ دینا ہے، یہ ان کے بنائے گئے بتوں کو توڑنے کا وقت ہے۔

فواد چوہدری نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ان بتوں کو توڑنے کیلیے عمران خان کی آواز پر لبیک کہو اور مارچ کی تیاری کرو۔

 

Comments

- Advertisement -