پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میرا اندازہ ہے جمعے کو 10 سے 15 لاکھ لوگ اسلام آباد میں ہوں گے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے حقیقی آزادی مارچ کے تیسرے روز مارچ شروع ہونے سے قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے اظہار خیال کیا ہے۔
فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ لانگ مارچ کا تیسرا دن آج مریدکے سے شروع ہو رہا ہے اور تمام پوائنٹس پر مقامی لوگ اکٹھے ہو رہے ہیں۔
- Advertisement -
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ انشااللہ جمعے کو تمام لوگ اکٹھے ہو کر اسلام آباد پہنچیں گے اور میرا اندازہ ہے 10 سے 15 لاکھ لوگ جمعے کے روز اسلام آباد میں ہونگے۔