منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

’پی ڈی ایم لیڈر شپ کے چہرے عوام کے ولن ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر نے حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کی لیڈر شپ کو عوام کے ولن قرار دے دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری جو پی ڈی ایم کو ہمیشہ اپنے نشانے پر رکھتے ہیں ایک بار پھر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لفظی گولہ باری کی ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں پی ڈی ایم کی لیڈر شپ کے چہرے عوام کے ولن ہیں۔ ادارے عوام مخالف قوتوں کے ساتھ نہ کھڑے ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو حقوق سے محروم رکھنے کے لیے مافیا کا ساتھ دینا ملکی مفاد میں نہیں ہے۔ قوم ایسے کردار اور سہولت کاروں کو معاف نہیں کرے گی۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں