اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے تین وفاقی وزرا کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کی تردید کر دی.
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں واضح کیا کہ اس نوع کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں.
[bs-quote quote=” وزیراعظم نے بھی ایسی کسی تحقیقات کا حکم نہیں دیا” style=”style-7″ align=”left” author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کسی وفاقی وزیرکے خلاف کرپشن کی تحقیقات نہیں ہو رہیں، وزیراعظم نے بھی ایسی کسی تحقیقات کا حکم نہیں دیا.
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے کرپشن نہ کرنے پر زور دیا ہے، کرپشن کسی صورت قبول نہیں، البتہ تحقیقات کی زیرگردش خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں.
فوادچوہدری نے مزید کہا کہ بغیر تحقیق کے ایسی ہیڈلائنز لگانا غیراخلاقی فعل اور قابل مذمت ہے.
There is no probe against any minister, neither PM commented on any such probe. PM did emphasis that he will not tolerate any corruption, it’s absolutely unethical for a Newspaper to make such headline without bothering for version of Government
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 22, 2018
واضح رہے کہ گذشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس سے تمام سرکاری افسروں کو نکالنے کے بعد کابینہ کے سامنے تین وزرا کے کرپشن میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا۔
البتہ وفاقی وزیر اطلاعات نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ وزیراعظم نے درحقیقت کرپشن کے خلاف بات کی تھی.